پولیس افسروں کو محرم مجالس‘ جلوسوں کے منتظمین ‘ سٹیک ہولڈرز سے رابطے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس ہوا۔اجلاس میںپرفارمنس انڈیکیٹرز( کے پی آئی ایس) کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ کے پی آئیز کے مطابق پولیس افسران کے دروازے سائلین کیلئے کھلے رہنے چاہئیں اور کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہئے۔ پولیس افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ سپیشل انیشیٹیوپولیس سٹیشنز پروگرام کے پروٹوکولز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کام کریں،کریمنل گینگزکیخلاف بروقت کارروائی کی جائے۔امن عامہ کے قیام کیلئے سرچ آپریشنز باقاعدگی سے کئے جائیں۔لاہور میں ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کی سختی سے روک تھام کی جائے۔ پرچوں کا اندراج اور تفتیش میرٹ اور انصاف پر کرنے کی ہدایت کی تا کہ بے گناہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اورگناہ گار سزا سے بچنے نہ پائے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں کینٹ اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس  ہوا۔اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ پولیس افسران محرم الحرام سے متعلق سکیورٹی انتظامات کیلئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ محکمے کے وقار کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ فیلڈ افسران سائلین کے مسائل خود سنیں اور ان کو فوری انصاف دلائیں۔منشیات کے تدارک کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز کے کیمروں سے بھرپوراستفادہ کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن