فیروزوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا سجاد اکبر نے مذہبی تنظیموں کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا احترام اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ محرم الحرام کے دوران روائتی و لائسنسی جلوس طے شدہ مقررہ روٹس پر ہی چل سکیں گے،جلوسوں کو مقررہ روٹس سے ہٹ کر کسی صورت بھی شیڈول کی خلاف ورزی کی اجازت نہ ہو گی ۔مقررہ وقت پر اختتام لازمی،خلاف ورزی کی صورت میں منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔
محرم الحرام کا احترام ‘ امن کا قیام سب کی ذمہ داری : ایس ایچ او فیکٹری ایریا
Jul 06, 2024