سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کی مدد سے خواتین کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی مجرم گرفتار


لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کو سڑک پر ہراساں کرنے والے عادی مجرم کو گرفتارکروادیاہے۔سیف سٹی نے مزنگ کے علاقے سے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ویڈیو میں سیف سٹی کیمروں میں رات کے وقت سڑک پر ایک شخص کو خاتون کا پیچھا کرتے دیکھا۔ملزم خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش میں پیچھے پیچھے چلتا گیا۔ملزم کا خاتون کو پریشان کرتے دیکھ کر سیف آفیسر نے صورتحال بارے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو آگاہ کیا۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن