پولیس یوتھ انگیج منٹ ‘انٹرن سپ پروگرام ‘20ہزار سے زائد طلبہ مستفید

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کے یوتھ انگیج منٹ و انٹرن شپ پروگرام تمام اضلاع میں جاری ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سے براہ راست کمیونیکیشن فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز کی عوام میں مقبولیت قابل ستائش ہے۔لاہور سمیت صوبہ کے 36 اضلاع میں جاری دونوں پروگرامز میں ہزاروں طلبا و طالبات نے شمولیت کی ہے۔انٹرن شپ مکمل کرنے والوں میں 13 ہزار طلبا،7 ہزار سے زائد طالبات شامل ہیں،  88 یونیورسٹیز،143 کالجز، 43 سکولوں کے طلبا و طالبات نے کمیونٹی پولیسنگ پروگرامز سے مستفید ہوئے جبکہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز میں 20 ہزار سے زائد طلبا کو پولیس ورکنگ بارے آگاہی و ٹریننگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن