لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہو ر عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر گزشتہ چھ ماہ میں 9ہزار 648 مقدمات درج کر لئے گئے۔ 6ماہ کے دوران مجموعی طور پر 9ہزار 648مقدمات درج،ون وے کی خلاف ورزی پر 2ہزار 480مقدمات درج کئے گئے، متعدد بار منع اور وارننگ نوٹسز کرنے کے باوجود بھی تجاوزات نہ ہٹانے 1221مقدمات درج، کم عمر ڈرائیونگ پر 4ہزار 505جبکہ خطرناک انداز ڈرائیونگ پر 339مقدمات ،ون ویلنگ کرنے پر 11جبکہ بھکاریوں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے پر 168مقدمات درج کئے گئے۔
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں 6ماہ میں 9ہزار 648 مقدمات
Jul 06, 2024