اشارے کی خلاف ورزی ‘ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی کوشش ‘ڈرائیورکیخلاف مقدمہ 


لاہور(نامہ نگار)ٹریفک سیکٹر کینٹ میں اشارے کی خلاف ورزی پر روکنے پر شہری نے وارڈن پر گاڑی چڑھانے اور اسے گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی۔ٹریفک اہلکاروں نے گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گاڑی کو روکا۔سی ٹی او لاہو ر عمارہ اطہر نے کہا  ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کے خلاف سختی سے کارروائی جاری ہے۔گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن