آخرت میں جواب دہی کا خوف ہمیں صراط مستقیم پر رکھتا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ آخرت میںجواب دہی کا ڈر ہمیں صراط مستقیم پر رکھتاہے۔ اسلامی تعلیمات سے دوری اور لاعلمی کے باعث ہم راہ حق سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ کوئی بھی غلط کام کرتے ہوئے ہمارے دل نہیں کانپتے۔ جرائم میں اسی وجہ سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مسلمانوں والی کوئی بات ہم میں موجود نہیں ہے۔ اغیا ر کے احکامات ماننے اور ان کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہمارے شب و روز بیت رہے ہیں۔ ہم غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اللہ کریم کے احکامات کی حکم عدولی اور نافرمانی کے باعث پوری امت زلت و خواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ ہمیں اپنے تمام کرتوتوں کو نظر میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن