ایوان ِ اوقاف اتحادِ امت کا مرکز، اَپ گریڈیشن اہم ضرورت:طاہر رضابخاری  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ایوان ِ اوقاف اتحادِ امت کا مرکز، اس کی اَپ گریڈیشن اہم ضرورت ہے۔ مسجد و دربار شاہ حضرت شاہ چراغ کو رینوویٹ کیا جائے گا۔ ملازمین کو بہترین دفتری انوائر منٹ اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ کی ری سٹرکچڑنگ اور تنظیم نو سے کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ گزشتہ تنظیم نو کو رْبع صدی سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان اوقاف میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی (DDSC) کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو،سیکشن آفیسر (سوشل پروٹیکشن)محکمہ فنانس پنجاب ثمینہ جمیل، پلاننگ آفیسر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب ثانیہ سجاد،ایکسیئن اوقاف صدر دفتر لاہور رانا زوہیب، ایکسیئن اوقاف (ساؤتھ) سیّد راول علی و دیگر اوقاف آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بحالی ایوان ِاوقاف بلڈنگ لاہور مالیتی15 کروڑ، تزئین و آرائش جامع مسجد الصادق بہاولپور کیلئے 1 کروڑ،جبکہ جامع مسجد بوستان عزیز بہاولپور کی تعمیر و مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن