لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ٹیکساس کی سیکرٹری اطلاعات عابدہ بلوچ نے کہا 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ایک منتخب وزیراعظم کو ایک ڈکٹیٹر نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مار کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی۔ ڈکٹیٹر کے اس بیہمانہ اقدام کے بعد ملک تباہی کی طرف گامزن ہو گیا جس کے اثرات آج بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ ملک ایک زبردست بحران میں پھنس چکا ہے۔