حکومت نے عوام کو زندہ درگور کرنے کا تہیہ کررکھا ہے:خالد عزیز لون 

Jul 06, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی راہنما خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ ن لیگی جعلی حکومت نے عوام کو زندہ درگور کرنے کا تہیہ کررکھا ہے حکمرانوں نے ائی ایم ایف کی مکمل غلامی اختیار کر کے ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے بعد اشیاخوردونوش کی قیمتوں کے اضافے نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے بجلی کے بل عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں بجلی کی نجی پیداواری کمپنیوں ائی بی پیز کے ساتھ کیے گئے ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں۔ گوجرانوالہ لاہور موٹروے لنک کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کر چکے ہیں دوبارہ افتتاح کر کے گوجرانوالہ کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی گوجرانوالہ کا سب سے بڑا سول ہسپتال 8 ماہ سے بند پڑا ہے جسکی وجہ سے لاکھوں افراد رل رہے ہیں اسکی پنجاب حکومت کو کوئی فکر نہیں بدقسمتی سے ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے پٹرول، گیس کے بعد بجلی کے بلوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے پاکستان کی تاریخ کا بدترین بچٹ پاس کیا گیا ن لیگ کی حکومت میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔ چین، سعودی عرب کے علاوہ دیگر دوست ممالک کہہ رہے ہیں کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرو کوئی ملک اس حکومت کو بھیک دینے کو تیار نہیں ہے ۔

مزیدخبریں