لاہور(لیڈی رپورٹر) والنٹیئر لیڈنگ گورننس کے بانی سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے پنجاب کے مختلف اضلاح وہاڑی، لیہ، چنیوٹ، ملتان، وزیر آباد،خانیوال، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، جھنگ، سرگودہ، جہلم اور ننکانہ صاحب سے آئے رضا کاروں سے وی ایل جی کے ہیڈ آفس میں خصوصی ملاقات کی اور رضاکاروں کی پبلک سروس کو خوب سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ وی ایل جی نیٹ ورک پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں علاقائی صورتحال میں بہتری آئیگی۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو نوجوان نسل کی فلاح کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ وی ایل جی پلیٹ فارم نوجوانوں میں لیڈرشپ کے ہنر کو فروغ دے گا۔ ڈاکٹرز فورم، انجینئرز فورم، لائرز فورم، میڈیا فورم اور دیگر محب وطن افراد تیزی سے وی ایل جی کا حصہ بن رہے ہیں۔ پنجاب کی 28 یونیورسٹیوں میں وی ایل جی کے چیپٹرز بھی بن چکے ہیں۔ سابق صوبائی وزیرنے اس بات پر زور دیا پبلک سروینٹس عوام کو اپنا نوکر سمجھتے ہیں، جبکہ وی ایل جی فورم سے حکومتی نمائندگان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ابراہیم مراد نے اعلان کیا کہ جلد وی ایل جی کی گرینڈ ممبرشپ ڈرائیو کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ ملاقات کے اختتام پر، ابراہیم حسن مراد نے رضا کاروں میں وی ایل جی جیکٹس اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور کہا کہ روشن و خوشحال پاکستان کیلئے وی ایل جی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔