لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو وارننگ دے دی اور کہا کہ پروموشن میں تاخیری حربے اختیار کرنے والے عناصر ناقابل برداشت ہیں۔ اساتذہ کے ساتھ پروموشن میں زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔ بعض اضلاع میں پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد وزیر تعلیم نے آج سے اس معاملے کی بابت خفیہ رپورٹس لینے اور ان رپورٹس کی روشنی میں متعلقہ افسران کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ پروموشن سے متعلق اپنی شکایات 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔