گوجرانو الہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) نے حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کی کہ IPPs کے ساتھ معاہدوں کی توسیع اور توثیق نہ کی جائے۔ان معاہدوں کی ہی بدولت ہمارا ملک بد حالی کا شکار ہو چکا ہے معیشت، انڈسٹری اور گھریلو کنزیومر انتہائی پریشانی کے حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے معاہدوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ ایسے معاہدے صرف اور صرف بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور شدید قسم کی بے روزگاری کے طرف لے کر جارہے ہیں۔ حکومت کو ایسی IPPs جنہوں نے ملک اور قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ایسے IPPs کے ساتھ معاہدے کیے جائیں جو سستے ترین ذرائع کے ساتھ بجلی فراہم کریں ۔