حضرت عمر فاروقؓ کی خدمات اسلامی تاریخ کا ایک انمول  باب ہے:علامہ فیصل کیلانی

Jul 06, 2024


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ نے دین اسلام کے لئے جوگرانقدرخدمات سرانجام دیں ۔وہ اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ضلعی امیرعلامہ فیصل ندیم کیلانی نے یہاں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ آپ ؓ کے دور خلافت میں اسلام کاپرچم دنیا بھر میں لہرانے لگااور فتوحات کا دائرہ دن بدن پھیلتا چلا گیا۔ جس کی وجہ سے غیر مسلم بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر اسلام میں ایک عمرؓ اور پیداہوجاتا تو دنیا میں کوئی غیر مسلم نہ رہتا۔انہوںنے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے امت مسلمہ کے حکمران اپنی عیاشیوںاورشاہ خرچیوںکو چھوڑ کر خلفائے راشدین ؓ کے انداز حکمرانی اپنائیں تب ہی مسلمان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں