گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع گوجرانولہ کے زیر اہتمام ضیائی آمریت کے خلاف کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا اور ذوالفقار علی بھٹو ش کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 05 جولائی 1977 کو ایک جمہوری حکومت پر شب خون مارا ملک میں مارشل لگایا مگر بھٹو خاندان نے ہار نہیں مانی اور ملک وقوم کے لیے شہادت پیش کی۔ اس موقع پرصدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع غلام دستگیر اعوان، محمد فاروق ملک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانولہ نے کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ احتجاج میں ملک وقاص نائب صدر سپورٹس ونگ پنجاب، ودیگر نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا آمریت کیخلاف کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج
Jul 06, 2024