عقیدہ توحیدمشن مقدس،اللہ نے سوالاکھ انبیاء کرامؑ بھیجے:میاں جمیل 

Jul 06, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید سے انسان اللہ تعالیٰ کی پناہ اورحفاطت میں آجاتا ہے۔ قرآن پاک میں بھی اسی قانون کا ذکرہے کہ جس نے شرک کیا گویا وہ آسمان کی بلندیوں سے آگرا،اب اس کی حفاطت اللہ تعالیٰ کے ذمے نہیں رہی۔ انسان بہک جائے اورگمراہ ہوجائے تو دنیا وآخرت میں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔ عقیدہ توحید سیدنا آدمؑ سے حضورنبی کریمؐ کی ذات اقدس تک کم وبیش ایک لاکھ 24ہزار انبیاء کرامؑ کی زندگی کا مشن رہا ہے اوراللہ تعالیٰ نے انبیاء کرامؑ کو صرف اسی مقدس مشن کیلئے مبعوث فرمایا ۔انبیاء کرامؑ کی مقدس دعوت اور تبلیغ کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ’’لااِلہ الِاّ اللہ‘‘ (اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں)ہی رہا ۔جس کا مقصد صرف اورصرف انسانیت کی اصلاح اورفلاح ہی تھااورانسان کو ہر لمحہ’’عہدألست‘‘یادکرایا جائے۔ حضورنبی کریمؐ کے خاتم النبین ہونے کے بعداب ساری ذمہ داری امت مصطفیؐ پر عائدہوتی ہے ۔ 

مزیدخبریں