جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہے:عبد العزیز عابد 

Jul 06, 2024

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)12 جولائی کے دھرنے میں غربی لاہور سے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبد العزیز عابد نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں کے کہا عوام مہنگائی کے ہاتھوں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔نااہل حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا مگر وہ پھر بھی راضی نہیں ہوا۔ حافظ نعیم کی قیادت میں حق دو عوام کو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے۔ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام مسیحا کی تلاش میں ہے۔ حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں سے مکر گئی ہے۔ فارم 47 کی حکومت کو صرف اقتدار سے غرض ہے۔12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے جو عوام کو مہنگائی ، بجلی ، گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسز سے نجات تک جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی پر امن عوامی جدوجہد کی قائل ہے اگر حکومت نے جماعت اسلامی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ جماعت اسلامی ظالمانہ بجٹ اور آئی ایم ایف کے عائد کردہ ٹیکسوں کے خلاف تحریک شروع کر رہی ہے نہ کہ حکومت کے خاتمے کی۔ 

مزیدخبریں