پنجا ب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کابیسٹ بک ، بیسٹ آرٹیکل ایوارڈ کے اجرا کا فیصلہ 

Jul 06, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تحقیق ،تصنیف اور تالیف کے میدان میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے پی ایچ ای سی    کی طرف سے بیسٹ بک اور بیسٹ آرٹیکل ایوارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا۔ اس مقابلہ کے شرکا اساتذہ ہونگے۔ کامیاب ہونیوالے اساتذہ کو لاکھو ں روپے انعامات دئیے جائیں گے۔ یہ بات چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے آفس ارفع کریم ٹاور میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، جدہ کے ڈاکٹر انیش خان ،عبداللہ محمد احمد عسیری اور ساہیوال یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی ڈاکٹر کومل رضوان مشترکہ کتاب ’’ہینڈ بک آف فنکشنلائزڈ نینو سٹرکچرڈ ایم ایکس اینز‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میںبتائی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا معاشرے کی ترقی کا دارو مدار اساتذہ کے تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کے فروغ سے ہے۔ اساتذ کو تدریس کے ساتھ تصنیف وتالیف کے میدان میں بھی آنا چاہیے۔ اساتذہ کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتی۔ مدون کردہ کتاب، ترکیب، ساختی تجزیہ، فنکشنلائزیشن، اور ابھرتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کتاب کے ایڈیٹرز اور معاونین کے شاندار کام کو سراہا۔ تقریب رونمائی میں اساتذہ ، ماہرین تعلیم اور محققین  کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مزیدخبریں