حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار نے محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر بھر سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گز رگاہوں اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ امام بارگاہوں کی انتظامیہ اہل تشیع راہنما ، امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مرکزی امام بار گاہ فوارہ چوک ، امام بارگاہ وارڈ نمبر 1اور امام بارگاہ حسین پورہ سمیت محرم کے جلوسوں کی گز ر گاہوں ، کچہری بازار ،فارو ق اعظم روڈ، ڈاکخانہ روڈ ، جلالپور روڈ اور کلمہ چوک کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ محرم کے تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر تمام ضلعی محکموں کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے جائینگے ۔جلوسوں کی گز ر گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائینگے ۔
حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوکا جلوسوں کی گز رگاہوں، امام بارگاہوں کا دورہ
Jul 06, 2024