گوجرانوالہ:پٹرولنگ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، 25کلو چرس برآمد 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، دوران ناکہ بندی کارکو چیک کیا کار سوار کے قبضہ سے 25 کلو گرام چرس برآمد ہوئی منشیات سپلائر کی شناخت عامر خورشید فیصل آباد کے نام سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سیالکوٹ اور اس کے گردونواح میں منشیات سپلائی کرتا ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا گیا ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات سے پاک معاشرہ اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن