ٹیکس دہندگان کو فنانس ایکٹ کے نافذ کردہ نئے اپیل نظام پر تحفظات ہیں:عامر قدیر

لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ مشکل ٹیکس نظام کی وجہ سے ایک کروڑ 20 لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے صرف 45 لاکھ این ٹی این ہولڈرز نے اپنی ریٹرنز فائل کی ہیں جو کہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایکسپورٹ کو نارمل ٹیکس رجیم میں لایا گیا ہے جس سے ہراسمنٹ کے مسائل پیدا ہوں گے۔ ٹیکس دہندگان کو فنانس ایکٹ کے تحت نافذ کردہ نئے اپیل نظام پر تحفظات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنیوالے ٹیکس بار زکے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا حکومت نے اپیلوں کیلئے جو نظام متعارف کرایا ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ بالخصوص ہائیکورٹ سے حکم امتناعی کیلئے 30 فیصد ڈیمانڈ کی شرط اور ہائیکورٹ میں کیس جیتنے کی صورت میں بھی اس کا واپس نہ ہونا ٹیکس دہندہ کے اعتماد کو کم کرے گا۔ انہوںنے کہا بجائے اس کے ٹیکس نظام کو سہل بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...