لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 165 ویں اجلاس میں بورڈ نے قائداعظم بزنس پارک کے داخلی دروازوں کے ڈیزائن و لاگت اور چیف فنانشنل آفیسر کی تقرری کی منظوری دیدی۔ پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ نے بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ کے گیس ٹیرف اور سندر انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے 500 کے وی جنریٹر خریدنے کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے 164 ویں اجلاس کی کارروائی کی بھی منظوری دی۔