شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کی سینئر رہنما سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا کہ بجلی،گیس، پٹرول میں اضافہ،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حالیہ بجٹ میں لگائے جانے والے بے جاٹیکسز عوام پر بہت بڑا ظلم ہیں سٹی شیخوپورہ میں جنرل سیکرٹری میاں حبیب الرحمن کی قیادت میں واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کو زندہ درگوکرنے مترادف ہے ہم عوام کے اس طرح استحصال پرخاموش نہیں بیٹھے گے آئی ایم ایف کی غلامی میں حکمران تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں ۔ انہیں غریب عوام کا کوئی خیال نہیں حکومت نے جس طرح عوام دشمن بجٹ پیش کیا اس کا خمیازہ غریب عوام نے بھگتنا ہے۔