بچیکی: بارش کے بعد گلیاں ،بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے

Jul 06, 2024

بچیکی(نامہ نگار)بارش کے بعد بچیکی اور اس کے گردونواح میں گلیاں ،بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بجلی بند رہنے سے شہریوں کا حبس اور گرمی سے برا حال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام نبی پارک،محلہ اسلام پورہ،محلہ راشد پارک،جاہ جیدہ،مدینہ پارک ، ننکانہ بچیکی روڈ،سبزی منڈی، غلہ منڈی میں مون سون کی پہلی وقفہ وقفہ سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے نکاسی آب کے نالے بند ہونے سے بارش کا پانی نالوں سے باہر آگیا جس سے گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔بارش کا پانی گھروں دکانوں میں داخل ہوگیا جب کہ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حکومت کی طرف سے لگائے گئے ایمر جنسی فلڈ ریلیف کیمپ میں ایک ملازم بھی نظر نہیں آیا اور نہ ہی شہر بھر میں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کی گئی۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں