برطانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت اور پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت اور نبیل مسرت نے مانچسٹر کے ویملین ریسٹورنٹ ہال میں درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو وسعت دینے بارے سیمینار کا انعقاد کیا۔ مئیر لندن صادق خان ، لیبر پارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ افضل خان ، ناز شاہ ، لارڈ واجد خان ، پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر خان ، کراؤن کورٹ کے جج بیرسٹر احمد ندیم -رانا عبدالستار -بیرسٹر عامر الیاس -منہاج القرآن کے فیصل حسین -اقبال صدیقی اور کاروباری کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مئیر لندن صادق خان نے کہا کہ لیبر پارٹی کے اندر تمام مکتبہ فکر و سوچ کے افراد موجود ہیں لیبر پارٹی نے ہمیشہ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتی ہے جو کچھ غزہ کے اندر ہو رہا ہے چالیس ہزار افراد کو شہید کیا جا چکا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ لیبر پارٹی نے اسرائیل کو فلسطین کے اندر ہر طرح کی امداد جانے سے نہ روکنے کا کہا لیکن لیبر پارٹی حکومت میں نہیں کنزرویٹو پارٹی برسر اقتدار ہے۔ لیبر پارٹی کی آخری حکومت نے سیکورٹی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا انکا مذہب اسلام بارے کہنا تھا کہ ہمیں مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ میں بسنے والے مسلمان جو کہ خیراتی اداروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں پیش پیش ہیں ان چیزوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔ میزبان پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت نے کہا کہ آج کاروباری شخصیات کے علاوہ لیبر پارٹی کے لیڈران اور مئیر لندن صادق خان نے شرکت کی اور لیبر پارٹی نے الیکشن جیتنے کی صورت میں برطانوی عوام کو سہولتیں دینے بارے تفصیل سے بتایا ہمیں امید ھے کہ لیبر پارٹی چار جولاء کو الیکشن جیت کر عوامی مسائل جیسے این ایچ ایس میں لمبا انتظار اسکو ختم کرے گی -برطانیہ کی معثیت کو بہتر کرے گی افضل بھاء بھی بڑے مارجن سے الیکشن جیتیں گے - لاڑڈ واجد خان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آکر فلسطین کی ازد ریاست اور انسانی حقوق بارے کام کرے گی۔ افضل خان کا کہنا تھا کہ جب لیبر پارٹی کی حکومت آئے تو ہم پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں لیبر پارٹی کے اندر رہ کر اپنا ٹھوس موقف اختیار کرنا ہو گا۔ قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا لیبر پارٹی کے حکومت میں آنے کے بعد ہم ان سے قریبی تعلقات استوار رکھ کر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید ٹھوس بنائیں گے۔نبیل مسرت کا کہنا تھا کہ ہمیں برطانیہ میں ایسی حکومت چاہیے جو مسلمانوں کی بہتری کے ساتھ برطانیہ کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور سب کو ترقی کرنے کے برابر مواقع ملیں۔ سابق کونسلر اور ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمٰن و دیگر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر لیبر پارٹی برسر اقتدار آئی تو اس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
شرکائے سیمینار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیبر پارٹی کا برطانیہ میں برسر اقتدار آنا ناگزیر ہے