کوئٹہ میں کانگو کا نیا کیس رپورٹ، صوبے میں کیسز کی تعداد 14 ہو گئی  

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چودہ ہو گئی۔ فاطمہ جناح ہسپتال میں کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو گزشتہ روز ہسپتال  لایا گیا جس کا یہاں علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ تین مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...