اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی کارپوریشن سکھر کے 3سرکاری ملازمین ڈاکو کے ساتھ مل کر اپنے ہی افسر سے 40 لاکھ روپے بھتہ مانگنے میں ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق سکھریوٹیلیٹی کارپوریشن میں تعینات اسلام آباد کے رہائشی زونل منیجر سے باگڑجی کچے کے ڈاکو نے بذریعہ سوشل میڈیا میسج کے 40 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق بھتہ نہ دینے پر 6 ملزمان نے آرائیں پھاٹک پر افسر کو روک کر اسلحہ دکھایا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک ملازم نے افسر کی ریکی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 4 نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے جس میں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے تین ملازمین نامزد ہیں۔
یوٹیلٹی کارپوریشن ملازمین نے ڈاکو سے مل کر اپنے ہی افسر سے 40 لاکھ بھتہ مانگ لیا
Jul 06, 2024