کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4بچوں سمیت بھارت جانے کے معاملے پر سماجی رہنما انصار برنی ایڈووکیٹ نے نیشنل کمیشن فار چائلڈ پروٹیکشن آف انڈیا کو خط لکھ دیا۔انصار برنی کی جانب سے خط سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کے لیگل کونسل کی حیثیت سے لکھا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے غلام حیدر کام کے سلسلے میں سعودی عرب گیا ہوا تھا، 10مئی 2023 کو پتہ چلا کہ غلام حیدر کے 4بچوں کو اس کی بیوی کراچی سے براستہ نیپال بھارت لے گئی۔ غلام حیدر کے بچے جبری طور مذہب کی تبدیلی کا شکار ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے غلام حیدر کے بچوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تعلیم سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے غلام حیدر کی اس کے بچوں کے ساتھ ویڈیو کال کا بندوبست کیا جائے، غلام حیدر بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
سیما حیدر کے بچے بھارت میں جبری تبدیلی مذہب کا شکار‘ انصار برنی
Jul 06, 2024