5 جولائی 77ء کے شب خون سے ملک کو ہیروئن، کلاشنکوف کلچر ملا: علی حیدر گیلانی 

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ آج سے 47برس قبل ایک آمر نے بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا۔ 5جولائی 77ء کے شب خون کے نتیجے میں ملک کو ہیروئین اور کلاشنکوف کلچر ملا۔ پی پی پی کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ 11سالہ ڈکٹیٹر شپ نے ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی میں دھکیل دیا۔ قائد عوام نے عام آدمی کو بولنے اور حق کی خاطر آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا۔ علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ آئین، قانون، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پیپلز پارٹی کی پہلی اور آخری ترجیح ہے۔ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے وسیب کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن