زینب جمیل حملہ کیس‘ اداکارہ کے  شوہر کا شناختی کارڈ ‘ پاسپورٹ بلاک

لاہور (نامہ نگار) سابقہ ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر حملے کے کیس میں ملوث انکے شوہر جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے درخواست ملنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم جمیل  بارے امیگریشن حکام کو آگاہ کیا۔ جس پر جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ یاد رہے ماڈل زینب جمیل نیشوہر پر فائرنگ کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن