فیصل آباد+ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد اور پیر محل میں اوباش ملزموں نے 3 خواتین، 2 بچوں اور 2 نوجوانوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوباش ملزموں نے تین لڑکیوں اور دو بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں اوباش ملزم نوید نے گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں اٹھارہ سالہ (ک) گھر میں اکیلی تھی اوباش ملزم نقاش مسیح نے گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ملزم علی رضا نے گھر میں گھس کر چودہ سالہ (م) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں اوباش ملزم مقبول عرف سیفی تیرہ سالہ لڑکے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اس سے زیادتی کی۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ میں کمسن بچہ گلی سے گزر رہا تھاکہ اسی دوران ملزم شہزاد نے اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ پیرمحل سے نامہ نگار کے مطابق اوباش افراد نے 2 نوجوانوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاؤں کے شاہد ندیم نے بتایا کہ اس کا بھتیجا حرم شفیق اور اپنے دوست حسنین کے ساتھ سیر کر کے واپس جا رہے تھے اوباش گینگ کے افراد نعمان اور سعید وغیرہ نے انہیں اسلحہ کے زور پر رکشہ سے اتار لیا اپنے ساتھ موٹرسائیکلیوں پر ڈیرہ پر لے آئے اور ان سے زیادتی کی مقدمہ درج کر لیا گیا۔