وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےعالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ امداد باہمی کا مقصد وسائل کو یکسا طورپر عوام میں تقسیم کرنا بھی ہے، حکومت کوآپریٹو اداروں کو فعال اورمتحرک کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ خواہش ہے کوآپریٹوادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں،امداد باہمی ادارے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود میں معاون ہوسکتے ہیں وسائل کے مشترکہ استعمال کےلئے امداد باہمی ادارے قرض، زرعی آلات اور مارکیٹنگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں،کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کو ختم کرنے کویقینی بناتا ہے۔مریم نوازنے کہا کہ امداد باہمی سوسائٹیز وسائل کے بہترین استعمال سے معاشرے کی بحالی اور تعمیر نو میں مددفراہم کرسکتے ہیں، کوآپریٹو اداروں اور اس سے وابستہ کارکنان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
حکومت کوآپریٹو اداروں کو فعال کرنےکیلئے اقدامات کررہی :مریم نواز
Jul 06, 2024 | 12:19