حکومت اورڈیلرز ایسوسی ایشن کےمذاکرات کامیاب،ٹیکس واپس لےلیاگیا

پاکستان ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مان لیے گئے،حکومت نے بجٹ میں پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ٹیکس واپس لے لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ٹیکس واپس لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے۔ پٹرولیم ڈیلرز نے مطالبات کی منظوری پر ہڑتال ختم کر دی تھی۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق انکم ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136ایچ سے پیٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔ نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کےدائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔ نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کےشکرگزار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن