چیئرپرسن  بی آئی ایس پی کی چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان سے ملاقات

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کا مقصد  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کے مفادات کے تحفظ پر تبادلہ خیال  کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران، 8171 سے موصول ہونے والے  پیغامات اور کالوں کوبی آئی ایس پی سیمنسلک کرنے اور  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے کام کرنے والی جعلی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا تاکہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کوگمراہی اور غلط معلومات سے بچایا جاسکے۔   بی آئی ایس پی مستحقین کو ان غلط معلومات کے بارے میں آگاہ کرنیاور ان سے بچنے کے لیے ملک گیر عوامی آگاہی مہم شروع کرنے، پیش رفت کا جائزہ لینے،  فعال اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  سے مستفید ہونے والوں کے موبائل نمبروں کی ان کے CNICs  سے تصدیق ،موجودہ اور نئے استفادہ کنندگان کو سم جاری کرنے کا طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے ان اقدامات کی حمایت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن