اسحاق ڈار سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات 

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے نائب وزیر اعظم کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا اور اس سال باکو میں ہونے والی کاپ29 کیلئے وزارت خارجہ سے تعاون طلب کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کاپ29 کے عمل کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن