لاہور ہائی کورٹ کا ایک اور کیس میں سی سی پی اختیارات برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے کے آرڈر کے ذریعے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے جاری کردہ شوکاز نوٹسز کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی ختم کر دیا ہے۔ یہ حکم امتناع پولٹری فیڈ مینوفیکچررز کو مبینہ کارٹیلائزیشن اور پولٹری فِیڈ قیمتوں میں ساز باز پر سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ شو کاز نوٹس کے خلاف دیا گیا تھا۔  لاہور ہائی کورٹ کے اس آرڈرنے سی سی پی کو ہائی ٹیک فیڈز، اسلام آباد فیڈز، کوثر فیڈ ملز اور مختار پولٹری فیڈز کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھانے کے قابل بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن