راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کاجناح انٹرنیشنل کا دورہ مکمل ہوگیا اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم نے اس سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھادو رکنی اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کی قیادت سینئر ڈائریکٹر مسٹر عبداللہ الکعبی نے کیااماراتی ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبوں کا معائنہ کیاٹیم نے ایویشن سیکیورٹی امور میں مسافر اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی کا جائزہ لیا مہمان ٹیم نے براہِ راست(یو اے ای)جانے والی ایئر لائنز، گرانڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس، اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا ٹیم نے سیکیورٹی ایکسس/رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک، اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی اس کے ساتھ ساتھ قومی اور دیگر ایئر لائنز سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا گیا(یو اے ای-جی سیاے اے) اماراتی ٹیم نے ڈیبریفنگ سیشن کے دوران شاندار میزبانی پر سول ایویشن کا شکریہ ادا کیا مہمان ٹیم نے ایئرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز، کارگو کمپنیوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہار کیا سینئر ڈائریکٹر الکعبی نے کہا کہ سیکیورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار اور مروجہ بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ ہیں اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا یہ اسیسمنٹ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا، (یو اے ای-جی سی اے اے) کا یہ دورہ اس سال ائیکیو اور (یوکے ڈی ایف ٹی) کی جانب سے کی گئی اسیسمنٹس کا
یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کاجناح انٹرنیشنل کا دورہ مکمل
Jul 06, 2024