محصولات کی وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم، علی پرویز ملک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے  بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ضروری قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو کے 27 افسران کے تبادلے وزیراعظم کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کئے گئے ہیں اور ان کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے، یہ تقرریاں اور تبادلے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں جس کے تحت انہوں نے کرپشن کے خلاف کریک ڈا?ن اور اس سلسلے میں تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا، علی یہ تبادلے انٹیلیجنس رپورٹس اور محکمے کے اپنی دستاویزات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ جزا اور سزا کے ذریعے ناقص کارکردگی والے افسران کو سزا اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازا جا رہا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ محصولات کی وصولی ہے اور اسے غیر جانبدار اور قابل اہلکار ہی حل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن