ن لیگ ملکی ترقی، بے لوث عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ناصر محمود شیخ 

Jul 06, 2024

سنجوال کینٹ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)ملکی ترقی اور بے لوث عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،حالیہ بجٹ میں ملازمین کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے، پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پاکستان.مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ملکی ترقی اور بے لوث عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، حالیہ بجٹ مین ملازمین کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے. پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،حکومت مخالفین کے پاس عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، نامساعد حالات کے باوجودحکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ،سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا.عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹور کو سبسڈی دی گئی۔

مزیدخبریں