ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بنیادی علاج  و معالجہ کی سہولیات کا فقدان ،خواجہ دانیال

بوچھال کلاں(نامہ نگار) سینئر صحافی خواجہ دانیال سلیم محمود  نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بنیادی علاج و معالجہ کی سہولیات کا فقدان ہے اس لیے پنجاب حکومت کو چاہیے کہ چکوال میں پانچ سو بیڈ کا ایک ہسپتال فوری طور پر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو پنڈی گن ونجھو کے محاورے سے جان چھوٹ جائے ۔ وہ لائیو فرام چکوال پریس کلب اسٹوڈیو میں اظہار خیال کررہے تھے۔پروگرام کے میزبان ذوالفقار میر نے کہا کہ ضلع چکوال میں بنیادی علاج و معالجہ کی سہولیات میں فقدان کی بازگشت پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن