مری میں بڑھتے ہوئے کاروباری و علاقائی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس

  مری(نامہ نگار خصوصی )مری میں بڑھتے ہوئے کاروباری و علاقائی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سابق صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ طفیل اخلاق عبدالحمید عباسی راجہ اکمل نواز ٹرانسپورٹ یونین کے رہنما راجہ منصور اخلاق تاجر رہنماوں عامر عباسی رمضان خان سعادت مرتضے عباسی امتیاز عباسی اویس عباسی حاجی طاہر  ظہر چاچو قاری عامر عباسی اور قاری ظفر الا سلام اور دیگر نے شرکت کی جس میں تحفظ حقوق مری کے حوالے سے اہم عوامی گرینڈ جرگے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گرینڈ عوامی جرگہ مورخہ آٹھ جولائی بروزپیر دن دو بجے خیبرہوٹل مال روڈ مری میں انعقاد پذیر ہوگا۔جرگہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی میجر لطاسب ستی صداقت عباسی جماعت اسلامی کے رہنما صفیان عباسی پیپلز پارٹی کے رہنماوں آصف شفیق ستی شفقت عباسی نزیر عباسی ایڈووکیٹ مرکزی انجمن تاجران مری بار ایسوسی ایشن صحافتی تنظیموں ہوٹل ایسوسی ایشن ٹرانسپورٹ یونین کے علاوہ  تمام سیاسی سماجی، مزبی  کاروباری حلقوں کے علاوہ اہلیان مری کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن