ضلع چکوال میں گذشہ39سالوں میں جو حیرت انگیز ترقی ہوئی 

Jul 06, 2024

بوچھال کلاں (نامہ نگار) ضلع چکوال میں گذشہ39سالوں میں جو حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے اس میں ابتدائی طورپرموٹر وے کی تعمیر نے بنیادی کردار ادا کیا۔1990میں نواز شریف کی حکومت میں موٹر وے کی تعمیر شروع ہوئی تھی ا ور جب1993میں بے نظیر بھٹو کی حکومت آئی تو یہ منصوبہ خطرے میں پڑ گیا تھا اور اس کی چھ لینز کو چار لینز کردیاگیا تھا۔1997میں نواز شریف کی دوبارہ حکومت آئی تو اس منصوبے کو چھ لین کر کے ہنگامی بنیادوں مکمل کیاگیا۔ بلکسر انٹر چینج ابتدائی طورپر اس منصوبے میں شامل تھا،1992میں نواز شریف کے دورہ چکوال میں کلر کہارمیں انٹر چینج کے قیام کی منظوری دی گئی، ضلع چکوال کی تعمیر وترقی میں موٹر وے کا کردار نمایاں ہے۔بعد ازاں دیگر بڑے منصوبوں میں کیڈٹ کالج چوآسیدنشاہ شامل ہیں۔مشرف ضلعی حکومتوں کے دور میںسیمنٹ فیکٹریوں کے قیام نے بھی ضلع کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔جنرل اشفاق جن کی کوششوں سے ندیم نیلہ انٹر چینج کاقیام بھی عمل گیا، یونیورسٹی آف چکوال کا قیام گزشتہ 39سالوں میں سب سے بڑا کام ہے اور صرف چار سالوں میں یونیورسٹی آف چکوال تقریباً80 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی میں عوامی نمائندوںکے علاوہ چکوال کے جرنیلوں کا بھی نمایاں حصہ ہے۔

مزیدخبریں