واہ کینٹ ڈاکو راج میں کمی نہ آسکی عوام روزا نہ کی بنیاد ہر لٹنے پر مجبور

 واہ کینٹ (نامہ نگار)  گذشتہ کئی ہفتوں سے واہ کینٹ اور گردونواح میں ڈاکو زنی ،چوری ،رہزنی روزکا معمول بن گیا روزانہ کسی نہ کسی گھر یا دکان میں ڈکیتی گاڑی موٹر سائیکل چوری سڑک پر چلنت والوں سے موٹر سائیکل موبائل نقدی زیوارات چھننا اب کبھی کبھی کی نہیں روز کی بات ہو چکی ہے پولیس اور دیگر تحفظ فراہم کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں گزشتہ رات بھی دو بجے کے قریب لالہ رخ کے رہائشی کے گھر مسلح افراد داخل ہوئے اہل خانہ کو یر غمال بنایا اور لاکھوں روپے نقد، طلائی زیوارات اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے زیادہ تر وارداتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا اب تو زیادہ تر افراد واردات کی پولیس کو رپورٹ دینا بھی گوارا نہیں کرتے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو چکا ہے اور اس سلسلہ میں بہت جلد لالہ رخ کے عوام ایک اجلاس طلب کرکے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے عوامی حلقوں سے پولیس کے اعلی حکام اور دیگر اداروں کے سر براہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے محکموں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرنے کا پابند بنائیں اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں تا کہ عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو صرف ایک مہینے کے دوران عوام سے کروڑوں روپے لوٹے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن