چکوال( نامہ نگار)عاشورہ محرم کی آمد سے قبل مرکزی امام بارگاہ گلستان زہرہ ڈھوک فیروز کے علاقہ میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔ واپڈا کا زمین بوس کھمبا قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے اور علاقہ کے مکین بجلی سے محروم اور انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔تین چار روز قبل آنے والی طوفانی بارش کے باعث یہاں پر لگا واپڈا کا بجلی کا کھمباگر کر زمین بوس ہوگیاتھا جس میں مرکزی امام بارگاہ گلستان زہرہ کی مسجد میں نمازیوں کو نمازکی ادائیگی میں سخت مشکلات کا سامنا اور علاقہ مکین بھی سخت پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اسی علاقے میں ایک خفیہ ایجنسی کا دفتر بھی موجو دہے۔اہلیان علاقہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر مذکورہ کھمبے کو ہٹا کر راستہ کھولا جائے اور بجلی کے سسٹم کو بھی مکمل طورپر بحال کیا جائے۔