مری (نامہ نگار خصوصی )مال روڈ اور مضافاتی علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں آئے روز کا معمول بن گئی ہیں جس کے نتیجے میں یہاں آنے والے سیاح عدم تحفظ کاا شکار ہیں ۔ اس طرح جمعرات کے روز ایک نا معلوم بچہ ماال روڈ پر لاہور سے آنے والے ایک سیاح کے ہاتھ سے اچانک ہی رقم چھین کر مضافاتی علاقہ میں بھاگ کیا ۔ ارشد علی نامی سیاح نے بتایا کہ وہ اپنی جیب میں موجود رقم کو نکال کر ایک مختلف اخراجات کی کی ادائیگی کیلئے گن رہا تھا کہ اچانک ہی ایک بچے جو شکل سے کوئی افغانی یا پٹھان ںنظر آتا تھا نے اس کے ہاتھ سے رقم جھپٹ لی اور چنار چوک سے ملحقہ تحصیل روڈ کی جانب بھاگ کیا ۔ایسے یہاں آنے والے سیاحوں اورمری کے عوامی حلقوں میں ست تشویش پائی جا رہی ہے ۔
مال روڈ اور مضافاتی علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں آئے روز کا معمول بن گئی
Jul 06, 2024