فتح جنگ (نامہ نگار)سالانہ محبت اہلبیت کورس کا آغاز ہوگیاشہر کی قدیمی مسجد مرکزی جامع مسجد مکی و مدرسہ سیدنا ابی بن کعب میں 13 روزہ سالانہ محبت اہلبیت کورس کا آغاز 6 جولاء بروز جمعہ بعد از نماز مغرب ہوگیا۔کورس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد کورس کے مدرس و جامع مسجد مکی کے امام و خطیب معروف عالم دین مفتی محمد عدیل معاویہ نے کورس کی اہمیت اور اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اہلبیت اطہار کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس جماعت اور گھرانے کو چھوڑ کر کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔دنیا و آچمخرت کی کامیابی ان مقدس ہستیوں سے جاری ہوء ہے۔محبت اہلبیت کورس کا مقصد جدیدیت اور فتنوں کے دور میں نوجوان نسل کو حقیقی معنوں میں اہلبیت رسول اور اصحاب رسول سے جوڑنا ہے۔تاکہ و اہلبیت اطہار کی سیرت وکردار سے روشناس ہوکر ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ کورس ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں جاری رہتا ہے سینکڑوں شہری کورس میں شرکت کرکے مستفید ہوتے ہیں۔فتح جنگ کی عوام بالخصوص نوجوانوں سے محبت اہلبیت کورس میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
مرکزی جامع مسجد مکی و مدرسہ سیدنا ابی بن کعب میں سالانہ محبت اہلبیت کورس کا آغاز
Jul 06, 2024