مری(بیورو رپورٹ)ملکہ کوہسارمری کے نواحی علاقوں میں بھی قبضہ گروپ متحرک غریب جدی مالکان کی اراضیاں ہتھیانے میں مصروف گزشتہ روز تحصیل مری کی یونین کونسل دریاگلی کی ڈہوک جبڑا ،چھاواں میں لاہوری قبضہ گروپ کی جانب سے بیوہ محمد اسحق عباسی مرحوم کی زمین پر قبضے کی کوشش گھر میں آکر قتل اغوا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مکان خالی کرکے اراضی چھوڑ کر بھاگ چلے جانے کیلئے دباڈالا گیا جس کے بعد متاثرہ فیملی کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو کال کے بعد سی پی او کی جانب سے ایکشن کے بعد مقامی پولیس چوکی باڑیاں کی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر دومسلح افراد کواسلحے سمیت دھرلیا جبکہ گروپ کاسرغنہ آصف نامی شخص جوخود کوحساس ادارے کااعلی افسر ظاہر کرتا اور اسکے دیگر کارندے فرار ہوگئے تاہم بعد ازاں پولیس کی جانب سے بیوہ خاتون کے گھر پرحملہ آور کو موقع سے گرفتار دونوں کارندوں کو چھوڑ دیاگیا متاثرین کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس سے استفسار پر انھیں کہاگیا کہ ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ چھوڑ دیں کیونکہ انکے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا متاثرین کاکہناہے کہ کیالائسنس شدہ اسلحہ کے ذریعے جدی مالکان کے گھر اور انکی ملکیتی اراضی کی حدود میں داخل ہوکر اراضی پر قبضے کی کوشش مذکورہ جدی مالکان کو قتل اغوا اور ارضی سے بے دخل کرنیکی دھمکیاں دینا قانونی تصور کیاجاتاہے مقامی لوگوں کایہ بھی کہناہے کہ مذکورہ قبضہ گروپ تیزی کیساتھ غریب مقامی لوگوں کی اراضی پر قبضہ کررہاہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران کارویہ چشم پوشی اور پشتی بانی کاہے بیوہ محمداسحق عباسی مرحوم نے صدر پاکستان،وزیراعظم،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، وزیراعلی پنجاب،آئی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب آرپی اور اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ قبضہ گروپ کی جانب سے اسکی اراضی پر پکٹیں لگانے قبضیکی کوشش اسکو اسکے گھر والوں کو دھمکیوں کانوٹس لیاجائے۔
ملکہ کوہسارمری کے نواحی علاقوں میں بھی قبضہ گروپ متحرک
Jul 06, 2024