جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو  5 سال قید،40 ہزار جرمانے

 اٹک (نامہ نگار ) سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس املاک احمد نے منشیات سمگلر شکیل احمد ولد لیاقت علی سکنہ شاہیہ حسن ابدال کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جسکی تفتیش سب انسپکٹر ذوالفقار علی نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم شکیل احمد کو ٹھوس شواہد کی بنا پر جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال زاہد محمود نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر شکیل احمد ولد لیاقت علی سکنہ حسن ابدال کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مؤثر تفتیش کے ذریعے معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوانے کی پالیس پر عمل پیرا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...