اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،راجہ پرویزاشرف 

گوجرخان (نامہ نگار)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے صدر پاک ناروے فورم مہر محمد عباس پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ناروے اوسلو سے آنے والے وفد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے تبادلہ خیال کیا جس پر راجہ پرویز اشرف نے یقین دہانی کروائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گاچوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اعلیٰ اخلاق کے مالک سیاستدان ہیں اور ہر وقت عوام کی خدمت میں مگن رہتے ہیں پاک ناروے فورم اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں ہے وفد نے بعد ازاں پاکستان نیشنل اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن