کاظمین کونسل کے زیر انتظام مجالس مسجد امام بارگاہ دربار عالیہ سخی محمد بادشاہ کاظمی آبپارہ میں منعقد ہونگی

راولپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) کاظمین کونسل کے زیر انتظام حسب سابق روا یتی عشرہ محرم الحرام یکم یا 8 محرم کی مجالس مسجد امام بارگاہ دربار عالیہ سخی محمد بادشاہ کاظمی آبپارہ اسلام آباد میں منعقد ہونگی جس سے نامور علما و ذاکرین عظام خطاب فرمائیں گے۔ مجالس مسجد امام بارگاہ کے متولی اور صدر کاظمین کونسل اسرار حسین کے زیر اہتمام منعقد ہونگی۔ کاظمین کونسل کا کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن